Monday, 22 September 2014

تنقید اور تذلیل


تنقید اور تذلیل میں فرق ہوتا ہے؟ اکثر تذلیل کو تنقید کا نام دیا جاتا ہے،
جہاں تک تنقید کا تعلق ہے تو اسے کوئی بھی مبرا نہین انبیاء معصوم اور صحابہ محفوظ ہیں اس کے علاوہ باقی سارے انسانوں پر تنقید کی جا سکتی ہے۔ لیکن تنقید کون کرے یہ بھی ایک مسئلہ ہے۔
مشہور ہے عباسی خلفاء میں سے غالبا مامون کی اپنے کسی بھائی سے ناراضگی تھی تو ایک ملنگ کسی سے کہتے ہوئے سنا گیا کہ مامون میری نظر سے اس دن سے گِر گیا ہے جس دن اس نے ھائی سے زیادتی کی۔
جہاں تک فضلا الرحمان کا تعلق ہے تو اس پر زیادہ سے زیادہ ہر حکومت میں سے حصہ لینے کا الزام ہے، کوئی کرپشن چوری جھوٹ فحاشی دروغ گوئی کا الزام نہیں۔ اور بحثیت سیاست دان یہ کرنا درست ہے یا نہیں اس پر آپ بات کر سکتے ہیں
آج تک پاکستان کا کوئی ادارہالزام نہیں لگا سکا، دنیا میں ایک مانا ہوا سیاست دان ہے، ہر حکومت اپنی مجبوری کی وجہ سے اسے ساتھ ملاتی ہے۔
ممکن حد تک مدارس کا دفاع اور دینی لحاظ سے کوشش کرتا ہے کہ کوئی ایسا قانون نہ بنے جو اسلام سے متصادم ہو یا مسلمانوں کی تہذیب و ثقافت کے خلاف ہو۔۔۔۔۔
اس سب کے باوجود کوئی انسان غلطی کوتائی اور کمزور ی سے پاک نہیں

No comments:

Post a Comment