Monday, 22 September 2014
حقوق اور ذمہ داریاں
آج ہم میں کا ہر آدمی حقوق کی بات کرتا ہے اور اپنی حق تلفی کا رونا روتا ہے۔ لیکن کیا ہم نے کھبی سوچا کہ ہمارے حقوق اگر دوسروں کی ذمہ داریاں ہیں ،تو دوسروں کے حقوق بھی ہماری ذمہ داری میں شامل ہیں،
ہم صرف اپنے حقوق کا رونا رو رہے ہیں یا دوسروں کے حقوق بھی ادا کرنے کے لئےتیار ہیں۔
اگر تو ہم اپنی ذمہ داریاں جو دوسروں کے حقوق کہلاتی ہیں ان سے پہلو تہی کرتے ہیں تو ہمیں بھی اپنے حقوق سے دستبردار ہو جانا چاہیئے اور اگر ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے حقوق ضائع ہوں تو ہمیں بھی دوسروں کے حقوق ادا کرنے ہوں گے۔
اللہ تعالی نے اس دنیا میں ہر انسان کو دوسرے انسان کے ساتھ جوڑ دیا ہے، جس سے ایک آدمی کے حقوق دوسرے کی ذمہ داری اور ایک کی ذمہ داری دوسرے کا حق بنتی ہے۔
اب اگر کسی ایک میں کوتائی کی جائے تو بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے معاشرے میں خرابی پیدا ہوتی ہے اس لئے ہم حقوق کے ساتھ اپنی ذمہ داری بھی بخوبی ادا کرنی چاہیئے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment