Wednesday, 24 September 2014

سرکل بکوٹ کے مسائل:

سرکل بکوٹ کے مسائل: تحریر ( مفتی عباسی)

تاریخ و وقت: 2014-04-27 18:00:00
گورنر: سردارمہتاب وزیر تعلیم: مشتاق غنی ایم،این،اے : ڈاکٹر اظر جدوں ایم،پی،اے: نامعلوم یہ آپ کے حلقہ کا سکول ہے۔ یونین کونسل بیروٹ ،ویلج کونسل باسیاں، جو 2005کے زلزلےمیں تباہ ہو گیا تھا۔ بعد ازاں ایراء نے اس کی عمارت کو گرا کر نئی عمارت بنانے کا ٹھیکہ دیا۔ اس کی چادریں اور سامان فروخت کیا گیا۔کچھ تعمیر کے بعد یہ کہ کر کام بند کر دیا گیا کہ ایراء کے فنڈز سندھ کے سیلاب ذدہ علاقے میں منقتل ک دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے مزید تعمیر نہیں ہو سکتی۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا کے،پی،کے حکومت ترقیاتی کام صرف ایراء فنڈز سے کرتی رہی ہے۔؟؟ اس کے علاوہ حکومت کے پاس کچھ نہیں؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ اُس وقت ہمارے منتخب نمائندوںنے یہ فنڈز کیوں منتقل ہونے دیئےتھے؟ کیا یہ لوگ مصیبت ذدہ نہیں تھے؟ اگر زردای صاحب کو اپنے صوبے کے لوگوں سے ہمدردی ہے اور وہ پورے ملک کے فنڈز سندھ لے جا رہے تھے تو ۔۔۔۔۔۔ ہمارے منتخب نمائندوں نے ہمیں بھی بکریاں سمجھ رکھا ہے کہ بس کسی نے پوچھنا نہیں۔ تیسرا آج ہمارے منتخب نمائندوں سے جب ان سکولوں کی تعمیر کی بات کی جاتی ہے تو فورا جواب آتا ہے کہ ایراء کے پاسفنڈز نہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ کہنے سے وہ بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔؟ اب پھر الیکشن آ رہے ہیں۔ کیا عوام اب بھی آنکھیں بند کر کے اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے پیچھے چل پڑے گی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ گورنمٹ مڈل سکول باسیاں کی بلڈنگ کی تصاویر ہیں جو 2005 سے زیر تعمیر ہے۔

No comments:

Post a Comment