Monday, 22 September 2014

مفتی اور عالم کی ڈگری

ڈاکٹر کی ڈگری ایم بی بی ایس ہے، پیر اور مفتی کی کونسی ڈگری ہے یا انکے پاس کون سی ڈگری ہو تو وہ مفتی یا پیر کہلانے کے اہل ہو سکتے ہیں؟ یا پیر کا بیٹا پیر اور مفتی کا بیٹا مفتی؟؟
فضل قادر۔
عالم اور مفتی ایک پروفیشنل لوگ ہوتے ہیں ان کے اپاس ایم اے کی ڈگری ہوتی ہے جس میں تمام اسلامک سبجیکٹ پڑھائے جاتے ہیں۔
عربی ادب،اصول حدیٹ تفسیر اور ان دونوں کے اصول، تاریح اور اصول تاریح بلاغت معانی
ایم اے کرنے کے بعد مفتی(اسپیشلائیزیشن) ہوتی ہے دو مختلف مدارس میں دو سال یا تیں سال پر مشتمل کورس اور پریکٹیکلی ورک کرایا جاتا ہے،
اسپیشلائیزیشن ایک وقت تک صرف فقہ میں کرائی جاتی تھی جب کہ اب کچھ آسودہ حال مدارس، فقہ ،تفسیر،ادب، بینکنگ، معاشیات دعوہ، تقابل ادیان و مذاہب اور صحافت میں اسپیشلائیزشن کراتے ہیں۔
باقی پیری مرید یہ کوئی پروفیشنل کام نہیں کہ اس کے لئے کسی ڈگری کی ضرورت ہو، اور ان کا کام ظاہری بھی نہیں بلکہ باطنی طور پر اصلاح نفس اور اصلاح اخلاق کرنا ہوتا ہے
البتہ بہت سارے پیر عالم دین بھی ہوتے ہیں،پرانے سارے پیر بقاعدہ عالم دین ہوتے تھے، اور اب بھی کافی تعداد میں عالم ہوتے ہیں۔
کچھ عام لوگ بھی اس طرف آتے ہں جو اپنے مرشد سے اصلاح کے ساتھ دین کا ضروری علم حاصل کرتے ہیں
یہ الگ بات بہت سارے شعبدہ باز اس طرف آ گئے ہیں جس کی وجہ سے صحی اور غلط کی پچان ختم ہو چکی ہے،
اس کا بہتری طرقہ یہ ہے کہ کوئی ولی شریعت کے خلاف کوئی کام نہیں کر سکتا اگر کرتا ہے تو وہ ولی نہیں۔

No comments:

Post a Comment