Monday, 22 September 2014
احتجاج دھرنے اور ریلیاں:
پاکستان میں آئے دن احتجاج دھرنے اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں،اس میں شہادت /جان بحق اور بعض سیاسی مقصد کے ساتھ حقوق کا مطالبہ بھی کیا جاتا ہے۔
آج کی حکومت کل کی اپوزیشن ہوا کرتی ہے،ہر انسان کو اس مشکل سے گزرنا ہوتا ہے۔ آپ سوچیں جب آپ کا کوئی عزیز بیمار ہو،یا آپ نے ایمر جنسی کہیں جانا ہو تو:
رستے میں ہونے والے احتجاج ریلی اور مظاہرے سے آپ کتنے متنفر ہوتے ہیں ،کتنی گالیاں دیتے ہیں۔اور کیا کچھ کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہین۔
کیا ایسا ممکن ہے کپہ ملک میں کوئی ایسا قانون بنا لیا جائے جس سے ایک عام آدمی کی زندگی متاثر نہ ہو اوراحتجاج مظاہرہ اور ریلی کی افادیت بھی ختم نہ ہو؟
اس پوسٹ سے حالیہ سیاسی کشمکش سے دور کا بھی واسطہ نہیں ،اس لئے ایک عمومی سوچ اور فکر کے ساتھ آپ اپنی رائے دیں۔آج اگر آپ حکومت کے حامی ہیں تو کل آپ نے بھی اس وقت کی حکومت کے خلاف نکلنا ہے،اور اگر آپ آج مطاہرہ کر رہے ہیں اور مشکلات مھسوس کر رہے ہیں تو کل آپ حکومت میں ہوں گے اور آپ کے خلاف احتجاج ہو گا تو آپ کیا کچھ سہولیات دیں گے۔یا اس وقت کیا کچھ قانون بنائیں گے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment